کراچی: رینجرز کا چھاپہ، 3 مغوی بازیاب

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تین مغوی بازیاب کرا لئے جبکہ ارشد پپو قتل میں ملوث ایک ملزم بھی پکڑا گیا۔

رینجرز کی نفری نے لیاری کے مختلف علاقوں سنگو لین سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مار کر وہاں تلاشی کے دوران ایک مکان سے تین مغویوں کو بازیاب کرا لیا جس میں ایک مغوی عمر ارشد کو سٹی کورٹ کے قریب سے اغوا کرنے کے بعد دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔

جبکہ دیگر دو مغویوں کو اولڈ سٹی ایریا سے اغوا کیا گیا تھا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ارشد پپو کیس میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔