پنجاب حکومت نے مشکل ترین ملکی حالات کے باوجود بہترین عوامی بجٹ پیش کیا ہے، رائوناصرعلی

لاہور: سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائوناصر علی خان میئو، جنرل سیکرٹری لاہور رانا شہباز احمد خاں اور میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکرنے گزشتہ روز uc 146 لیبرونگ کے نو منتخب عہدران میں تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آتے ہی ملک میں تعمیر وترقی کادور شروع ہو چکا ہے۔ پنجاب حکومت نے مشکل ترین ملکی حالات کے باوجود بہترین عوامی بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں وفاقی حکومت قومی خزانہ، صنعتکاروں اور تاجروں کے خون پسینے کی کمائی سے عیاشی کرتی رہی لیکن اب ایسانہیں ہو گا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے انقلابی اقدامات جلد ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

وزیراعلی اوران کی ٹیم اقتدار کیلئے نہیں بلکہ غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے اور پنجاب کو خوشحال بنانے کیلئے سیاست کررہی ہے۔ ماضی میں میاں محمد نوازشریف نے اپنے مختصر دورحکومت میں پاکستان کی ترقی اور عوامی بہبود کے جو منصوبے شروع کئے تھے۔ پوری قوم ان سے مستفید ہورہی ہے۔

شریف بردارن کاویژن اقتدار نہیں بلکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اورصوبے میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔