لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض کی زندگی ذلت کے سوا کچھ نہیں آئی، ایم ایف پنجے گاڑنے کیلئے چکر لگا رہا ہے، سیاسی آزادی کے بغیر معاشی آزادی نہیں مل سکتی۔ لاہور کے ہوٹل میں صادقین کے علامہ اقبال پر فن پاروں کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھکاری بنانے کے ذمہ دار ہم خود ہیں، دوسروں کے ہاتھ میں آلہ کار بنے ہوئے ہیں
بہترین سفارت کاری کے باوجود ہمیں گداگر اور بھکاری کے طور پر جانا جاتا ہے، علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت معاشی طور پر آگے نکل گیا، اب مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے تقریب میں موجود چیف الیکشن کمشنر کو دیکھ کر کہا کہ وہ ڈر گئے کہ کہیں ان کے خلاف پٹیشن تو نہیں آ گئی کہ ان سے پوچھنے آئے ہیں۔