بھارت : بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 200 سے تجاوز کر گئیں

India Flood

India Flood

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دریائے گنگا سے 40 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد بارشوں میں مرنے والویں کی تعداد 207 ہو گئی ہے۔ وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، متاثرہ علاقوں سے 34 ہزار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، تاہم 50 ہزار تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔

سشیل کمار شندے کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں کھانا اور دوائیں ایئر فورس کے پیراٹروپرز پہنچا رہے ہیں، تاہم سیلاب متاثرین کے عزیزو اقارب نے حکومت کی ناقص کارگردگی، بروقت امداد نہ ہونے کے باعث احتجاج کیا، روڈ بلاک کر دیا، پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔