سماٹرا (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے جنگلوں میں لگی آگ سے بننے والے دھوئیں کے بادل سنگاپور تک جا پہنچے۔ جس کی وجہ سے وہاں فضائی آلودگی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ سنگاپور میں دھوئیں کے بادل چھانے کے بعد عمارتیں دھندلی نظر آ رہی ہیں اور بو پھیلی ہوئی ہے۔
دھوئیں کے بادلوں کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد آنے سے بھی روک دیا گیا۔ سنگاپور کے وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ دھوئیں کے بادل کئی ہفتوں تک موجود رہیں گے۔