برازیل : مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ساتویں روز بھی مظاہرے

Brazil Inflation

Brazil Inflation

برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل میں مہنگائی، بدعنوانی اور معاشی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے ساتویں روز میں داخل ہو گئے ہیں، ملک کی صدر نے وعدہ کیا ہے کہ عوامی مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔ مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف برازیل کے تمام شہروں میں احتجاج جاری ہے، ملک کی صدر ڈیلما روزیف نے کہا ہے کہ حکومت جائز عوامی مطالبات تسلیم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا مظاہرے عوام کا حق ہیں تاہم تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ برازیل میں یہ مظاہرے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کے خلاف شروع ہوئے تھے۔ چند روز بعد ان کا رخ بدعنوانی اور فٹ بال ورلڈ کپ کے اخراجات کی جانب ہو گیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی پیسہ خرچ کرنا چاہیے۔ برازیل میں حالیہ مظاہرے گزشتہ دو دہائیوں میں ہونے والا سب سے بڑا عوامی احتجاج ہے۔