لاہور (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے نے حکومت پنجاب کو توانائی، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی، عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے ایوان وزیراعلی لاہور میں وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان سے ملاقات کی، اس موقع پر مجتبی شجاع نے کہا کہ آئی ایم ایف توانائی کے حصول میں حکومت پنجاب کو تعاون فراہم کرے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔
پراپراٹی ٹیکس ، ٹوکن ٹیکس اور سروسز ٹیکس صوبائی محاصل کے بڑے ذرائع ہیں،شعبہ زراعت پربھی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے،آئی ایم ایف کے وفد نے صوبائی وزیر کو توانائی کے حصول، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی، وفد نے پنجاب حکومت کے ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات اور حکمت عملی کی تعریف کی۔