اٹلی کار ریلی، سباسٹین اوگئیر کو برتری حاصل

Sbasteen

Sbasteen

اطالوی (جیوڈیسک) اطالوی ٹریک پر کار ریلی شروع ہو گئی، افتتاحی روز چیمپئن شپ لیڈر سبیسٹن اوگئیر نے سب پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ ریلی آف سارڈینیا کا ایونٹ شروع ہوا تو دنیا بھر کے ڈرائیورز نے اپنے جوہر دکھائے۔ کچے کے مشکل ترین ٹریک پر آگے نکل جانے کے جوش نے ایک کار کو حادثے کا شکار کر دیا۔

جبکہ جیری ماٹی کی گاڑی پنکچر ہو گئی۔ فرانسیسی ڈرائیور سبیسٹن اوگئیر نے اپنی برتری دکھاتے ہوئے پہلی اسٹیج میں کامیابی سمیٹی۔ فِن لینڈ کے ڈرائیور دوسرے نمبر پر رہے۔ روسی ڈرائیور نائیو کوف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔