لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے توانائی بحران کے خاتمہ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مختلف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور سرکاری حکام کینمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ،ان کاکہناہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے کر ہی ملکی معیشت کومضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ لاہور میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے مختلف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر سرمایہ کاری کے فروغ، معاشی استحکام، توانائی کے بحران کے خاتمے اور صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور سرکاری حکام کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی دو ہفتوں میں توانائی کے بحران کے خاتمے۔
معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے سفارشات پیش کرے گی۔ تمام سی ای اوز نے پنجاب حکومت کے سرمایہ کاری اور صنعتی عمل کوفروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کو سراہا ھے۔