متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر سندھ میں یوم سوگ

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) رکنِ سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر سندھ میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ حیدرآباد شہر میں دکانیں، پیٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشن بند اور ٹریفک غائب ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

میرپور خاص میں یوم سوگ کے باعث اندرون سندھ آنے اور جانیوالی ٹریفک بھی معطل ہونے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ سانگھڑ، شہداد پور، ٹنڈو آدم ،نوکوٹ ،پڈ عیدن اور گولاڑچی میں یوم سوگ کے موقع پر کاروباری مراکز بند ہیں، پیٹرول پمپ بند ہونیسے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

نواب شاہ میں مارکیٹ روڈ، لیاقت آباد ، پرانا نواب شاہ سمیت مختلف علاقوں میں ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں۔ ھسپتال روڈ پر ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔