لاہور (جیوڈیسک) خسرے سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا چوبیس گھنٹہ میں دو اور ننھے پھول مرجھا گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق قصور میں گیارہ ماہ کے عمران اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چار سالہ ہنزلہ کو خسرے کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
یوں خسرے کی وبا سے اب تک مرنیوالوں کی مجموعی تعداد ایک سو چوہتر ہو گئی جبکہ پنجاب میں خسرے کے مریضوں کی تعداد انیس ہزار ایک سو تین ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹہ میں پنجاب میں ایک سو چھیاسٹھ اور لاہور میں انچاس نئے مریض سامنے آئے ہیں۔