انڈیا (جیوڈیسک) انڈیا کے صوبے مغربی بنگال میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
انڈیا کے صوبے مغربی بنگال کے دارلحکومت کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین نے بڑھتے ہوئے اجتماعی زیادتی کے واقعات اور قتل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین میں سول سوسائٹی کے افراد اور گھریلو خواتین شامل تھیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ممتا بینر جی کی حکومت خواتین کو تحفظ دینی میں ناکام ہو گئی ہے۔
مظاہرین نے وزیر اعلی ہاس تک مارچ کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔ یاد رہے کہ پچھلے دنوں بنگال سمیت پورے انڈیا میں اجتماعی زیادتی کے واقعات اور قتل میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔