امریکہ وشمالی کوریا کشیدہ تعلقات، تیسری جنگ کا سبب بن سکتا ہے

Sun Sunhu

Sun Sunhu

امریکہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر سن سونہو نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیاں اور امریکہ کے متنازعہ بیانات کسی بھی لحمہ تیسری جنگ کا سبب بن سکتا ہے

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ذرائع کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا اس وقت شمال مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا مسئلہ امریکہ اور شمالی کوریا کے کشیدہ تعلقات کا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکہ شمالی کوریا کے پرامن ایٹمی پروگرام اور میزائل ہتھیاروں کے خلاف پروپیگنڈا جاری رکھے گا اور عالمی برادری امریکہ کی ایما پر شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرتی رہے گی تو دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات کسی بھی وقت تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔