پشاور میں اداکارہ بشری پر تیزاب پھینک دیا گیا، حالت خطرے سے باہر

Bushra

Bushra

پشاور (جیوڈیسک) پشتو ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ بشری پر فلم پروڈیوسر نے تیزاب پھینک دیا، تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پشتو سی ڈی ڈراموں کی معروف اداکارہ بشری نے ذرائع سے بات چیت میں بتایا کہ وہ رات کو گھر میں سو رہی تھی کہ پشتو ڈراموں کا پروڈیوسر شوکت دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

بشری نے بتایا کہ اس کا شوکت سے رقم کی لین دین کا تنازع تھا اور وہ اسے شادی کے لئے مجبور کر رہا تھا۔ شادی سے انکار پر شوکت نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ بشری کو لیڈی ریڈنگ ھسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی،جس کے بعد مزید علاج کے لئے خیبر ٹیچنگ ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔