امریکی (جیوڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں نجی اسٹور کے باہر فائرنگ سے مشتبہ حملہ آور سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
گرین ولی کے پولیس چیف حسن عدن نے ذرائع کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مشتبہ حملہ آور نے گرین ولی میں ایک قانونی فرم کے باہر گاڑی میں بیھٹے ہوئے شخص کو نشانہ بنانے کے بعد قریبی نجی اسٹور کے باہر فائرنگ شروع کر دی جس سے مزید تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس چیف کا کہنا تھا کہ پولیس جیسے ہی جائے واردات کے مقام پر پہنچی تو مشتبہ حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور زخمی ہو گیا۔ پولیس نے زخمیوں اور حملہ آور کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔