لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ لاہور میں مختلف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے وزیراعلی سے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری کے فروغ، معاشی استحکام، توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔
صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو دو ہفتوں میں توانائی کے بحران کے خاتمے اور صنعتکاری کا عمل تیز کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔