کینیڈا، سیلاب کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، ایک خاتون ہلاک

Canada Flood

Canada Flood

کینیڈا (جیوڈیسک) میں شدید بارشوں اور سیلابوں کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی شدید بارشوں کے باعث کینیڈا کا مغربی شہر کیلگری کا وسیع رقبہ زیر آب آگیا۔

سیلاب کے باعث ملک کا جنوبی حصہ بھی زیر آب آگیا۔ حکام کے مطابق کیلگری کے شہر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر جبکہ ایک خاتون ہلاک ہو گئی ہے۔ سیلابی ریلے کے باعث مواصلات کا نظام درہم برہم ہوا جس کی وجہ سے ذرائع آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہوئے۔