کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دو دن کے بعد مرغیوں کو کاروبار دوبارہ شروع ہو گیا۔ شہر بھر میں چکن کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔ قیمتوں کے تنازعہ کے باعث سندھ پولٹری ہول سیل اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے دو روز ہڑتال کی جس کی خبر ذرائع مسلسل دے رہا تھا۔
دو دن مرغیوں کی سپلائی بند ہونے سے شہر بھر کی دکانوں پر چکن اسٹاک ختم ہو چکا تھا جس کی وجہ سے شہری، ہوٹل مالکان اور کیٹرنگ کا کاروبار کرنے والے افراد پریشانی کا شکار تھے۔
آج کمشنر شعیب صدیقی نے اس معاملے پر مداخلت کی جس کے بعد شہر میں مرغیوں کی سپلائی بحال ہو گئی اور پولٹری کی دکانیں کھل گئیں تاہم کراچی میں چکن سرکاری قیمت سے زائد پر فروخت کی جا رہی ہے۔