کراچی (جیوڈیسک) سونے کی قیمتوں میں مزید چار سو روپے فی تولہ کمی ہو گئی۔ دو روز میں نرخ بائیس سو روپے تولہ گر گئے۔ سونے کی نئی قیمت پچاس ہزار ایک سو روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی تین سو تینتالیس روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت بیالیس ہزار نو سو بیالیس روپے ہو گئی ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے نرخ چھ ڈالر کم ہو کر بارہ سو چورانوے ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں۔