حیدرآباد (جیوڈیسک) نواب شاہ سے حیدر آباد جانے والی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مسافر زخمی ہو گئے۔ مسافر کوچ سکرنڈ روڈ پر پہنچی تو موٹر سائیکل پر سوار چار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
جس سے بس کی فرنٹ سکرین اور اطراف کے شیشے ٹوٹ گئے اور دو مسافروں کو معمولی زخم آئے۔ پولیس نے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے،بس مالکان اور ڈرائیور کے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کیا لیکن پولیس اہلکار اپنی گاڑی میں آرام کرتے رہے۔