افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افغان حکام کے مطابق امریکی ڈرون حملہ افغانستان کے صوبے کے غازی آباد ضلع میں کیا گیا جبکہ امریکہ نے اس حملے پر کوئی بات یا تبصرہ نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران افغانستان کے مختلف حصوں میں امریکی آپریشنوں میں کئی افغان زندگیوں کو کھو دیا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے ڈرون حملے عسکریت پسندوں کے کے خلاف ہیں۔ جو قائم امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ادھر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حملوں میں ذیادہ ہر بے قصور لوگ مارے جارہے ہیں۔