کراچی (جیودیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کی ملاقات کی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے وزیر اعلی ہاس میں سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی کہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کرنے والے انسانیت دشمن ہیں انہیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔ وزیر اعلی سندھ نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کو اندو ہناک واقعہ قرار دیتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرنے کو کہا۔ سید قائم علی شاہ نے ہدایت کی کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا ناحق قتل کرنے والوں کے خلاف موثر ایکشن لیا جائے۔