چوہدری عدالت خان پر قائم جھوٹے من گھڑت ، بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں

بھمبر : چوہدری عدالت خان پر قائم جھوٹے من گھڑت ،بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں بھمبر پولیس وزیر ہاؤسنگ کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے ان خیالات کااظہار سابق ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری الطاف حسین ، ملک صابر حسین ،چوہدری محمد اقبال پوڑ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین ضلع زکوة و عشر چوہدری عدالت پر قائم تمام مقدمات جھوٹے، من گھڑت اور سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں سانحہ کچہری اور نند پور چوری کیس سے چوہدری عدالت خان کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔

بھمبر پولیس نے مخالفین سے ملکر اور وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف کی ایماء پر ان
کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم ہیں وزیر موصوف پولیس کیسز کے ذریعے اپنے سیاسی حریف چوہدری عدالت خان کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

بھمبرکچہری میں انکو قتل کرنے کا پلان تیار کیا گیا جو ناکام ہوااور چوہدری عدالت خان کے قتل کی سازش بے نقاب ہو گئی انہوں نے آئی جی آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری اور چیف جسٹس آزاد کشمیر سے مطالبہ کیاہے کہ وہ چوہدری عدالت خان پر قائم جھوٹے مقدمات کو خارج کرنے کے احکامات جاری کریں۔