فطرت نے ہمیں جن بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ان میں سے اکثر کو ہم بے کار سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن تھوڑا سا دھیان دینے پر ہمیں نظر آتا ہے کہ ان میں تو رب العزت نے وہ راز پوشیدہ کر رکھے ہیں کہ جن کی کوئی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی جہاں ہم سیب اور انگور کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
وہاں امرود جیسی نعمت اور شفائی اثرات رکھنے والی نعمت کو کوئی اہمیت دینے کو تیار نہیں حالانکہ طبی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو بعض لا علاج امراض کو صرف امرود ہی ختم کر سکتا ہے امرود کو اس کی دونوں حالتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے یعنی جب یہ کچا ہوتا ہے اور ترشی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اور جب یہ انرجی اور مٹھاس سے بھر پور ہوتا ہے حکیم ھازق اس کو جمی ہوئی بغلم کو نکالنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ گلے کے بڑھے ہوئے غدودکم کرنے کے لئیبھی اس کا کھانا بہتر نتائج دیتا ہے اس کے لئے کچے امرود کو راکھ میں رکھ کر پکایا جائے اور پھر صاف کر کے جب یہ پک جائے تو نیم گرم کلایا جائے ستو گلے کے غدود جن میں ورم بڑھ جاتا ہے۔
یعنی سوج جاتے ہیں وہ اپنی اصل حالت میں آجاتے ہیں پرانے اسہال جو کسی علاج سے ٹھیک نہ ہو رہے ہوں خاص طور پرایسے مریض جو کھانا کھانے کے بعد اسہال کی بیماری میں مبتلا ہو جائیں ان کے لئے تو یہ ایک نعمت کی صورت رکھتے ہیں ایسے مریض کے لئے امرود کی چھال رات کو بھگو کر رکھیں بھگونے سے پہلے اسے کوٹ لیں۔
صبع نہار منہ مریض کو کھلائیں انشااللہ بیماری سے نجات مل جائے گی اسی طرح امرود کی دوسری حالت جب امرود پکنے کے بعد سفید یا زرد رنگ اختیار کرتا ہے تب یہ دایمی قبض جیسے موزی مرضکے لئے صحیح معنوں میں تریاق کا کام دیتا ہے ایسے تمام مرض جو قبض معدے کی خشکی آنتوں کی خشکی پیشاب کی نالیوں کی تنگی یا سوجن کی وجہ سے پیشاب کا کھل کر نہ آنا قطرہ قطرہ آنا یا رک جانے کی صورت مین اگر کھانا کھانے کے بیس منٹ بعد دو عدد امرود کھا لئے جائیں تو بغیر کسی دوائی کے یقینی طور پر مکمل ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
Guava
اس کے علاوہ اس میں وٹامن ائے بی سیکے ساتھ ساتھ لوہا چونا اور فاسفورس ایک حاملہ خاتوں اور حمل میں موجود بچے کے لئے بھی بہت مفید چیز ہے سیب کے مقابلے میں امرود میں تمام غذائی اجزا دگنی تعداد میں پائی جاتی ہیں اس کے علاوہ دور حاضر کی غلیظ ترین اور زندگی کو روگ بنا دینے والی خونی یا بادی بواسیر کا سب سے بڑا علاج بھی امرود ہی ہے قطرہ قطرہ خون آئے یا دھار بنائے بادی بواسیر یعنی گیس کی وجہ سے پیٹ میں گولے بنتے محسوس ہوں بواسیر کی تمام اقسام ہیں۔
اگر آپ پکے ہوئے امرود کھانا کھانے کے بعد متوارت استعمال کریں تو پھر تمام عمر کے لئے آپ اس خوشنما پھل کے اسیر ہو جائیں گے یوں تو ہم شب و روز امرود کے فوائد گنواتے چلیں جائیں تب بھی اس سحر انگیز پھل کے فوائد احاطہ تحر یر میںنہیں لائے جا سکتے مگر چند خاص خاص تو ؤپ کو بتا رہے ہیںتا کہ آپ بھی اس کی قدرو قیمت پہچان سکیں زیا نطیس جیسی موذی مرض جو بہت تیزی سے ا پنے پنجے صحت انسانی کے گرد گھاڑ دیتی ہے۔
یہاں بھی امرود کو جب استعمال کرایا گیا تو نتائج نے حیران کر دیا اس بیماری میں ہم امرود کے چھوٹے چھوٹے تکڑے پانی میں ڈال کرہر تین گھنٹہ کے بعد چھان کر مریض کو پلا دیتے ہیں تو ڈیڑھ ماہ میں ذیابطیس اس کے جسم میں کنٹرول ہو جاتی ہے اس طرح دل کے وہ مریضجو ذرا ذرا سی بات پر گھبرا جائیں یا دل کی دھڑکن بہت تیز ہویعنی دل کو اپنا کام کرنے کے لئے زیادہ توانائی صرف کرنا پڑے اور ساتھ ہی دماغی کمزوری کی وجہ سیسر چکرانا اٹھتے بیٹھتے آنکھوں کے آگے اندھیرہ چھا جائے تو امرود کا کھانا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
لہزا اب آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ جس پھل کو آپ تھوڑا استعمال کرتے ہیں اور آم سیب انگور کو فوقیت دیتے ہیں یہ پھل ان سب سے زیادہ مفید ہے اس لئے امرود کو موسم میں جتنا کھایا جا سکے اتنا کھانا چایہیے مگر یہ کلیہ ذہین میں رکھیں کہ اسے کھانے سے پہلے کھایا گیا تو یہ قبض ہے اور کھانا کھانے کے بعداس کا استعمال قبج کشا ہے اس لئے امرود کھائیں اور صحت بنائیں