ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا دوسرا گانا Exotic انٹرنیٹ پر آ گیا ،اس گانے میں پریانکا نے امریکی گلوکار Pitbull کے ساتھ آواز کا جادو جگایا ہے۔ پریانکا چوپڑا کا نیا گانا ان کے البم “ان مائی سٹی کا حصہ ہے،گانے کے بول انگریزی اورہندی زبان میں ہیں۔
اس گانے میں مشہور امریکی گلوکار Pittbull نے بھی پریانکا کا ساتھ دیا ہے۔گانے کی آڈیو انٹرنیٹ پر آ گئی ہے جسے بے حد پسند کیا گیا ہے، پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے گانا بہت جلد باقاعدہ طور پر ریلیز کر دیا جائے گا۔