کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں معاوضہ نہ ملنے پر پولیو رضاکاروں نے بچوں کو پولیو سے بچاو کی دوا پلانے سے انکار کر دیا ہے، وومن اینڈ چلڈرن اسپتال میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کا احتجاج جاری ہے۔ وومن اینڈ چلڈرن اسپتال میں محکمہ صحت کوہاٹ کے رضاکاروں اور اساتذہ نے پولیو مہم کے معاوضہ کی عدم ادائی کے خلاف احتجاج کیا۔
آئندہ پولیو مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2011 سے پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں کواب تک بقایا جات ادا نہیں کئے گئے۔ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کے صدر راشد بخاری کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے ،اس وقت تک بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جائیں گے۔