کراچی (جیوڈیسک) کراچی متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی کی نماز جنازہ جناح گراونڈ میں اداکر دی گئی، تدفین یاسین آباد کے شہدائے قبرستان میں ہو گی۔
نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں ن لیگ کے نہال ہاشمی بھی شریک ہو ئے جبکہ اطلاعات کے با وجود عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے کسی راہنما نے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ساجد قریشی کا قتل کھلی دہشتگردی ہے۔