چیف احمد چنائے کا اعتراف، پولیس ناکے دہشت گردوں کے خلاف موثر نہیں

Chief Ahmed Chinoy

Chief Ahmed Chinoy

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے شہری غیر محفوظ ہو گئے۔ سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے نے اعتراف کر لیا کہ ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکار دہشت گردوں کے خلاف موثر نہیں۔ دہشت گرد شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں۔

کراچی کے شہری کس سے تحفظ طلب کریں؟ حکومت سے جوسنجیدہ بیانات تو دیتی ہے مگر عملا اطلاق کروانے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی یا پھر پولیس سے، جس کے بارے چیف سی پی ایل سی احمد چنائے کا خود کہنا ہے پولیس کی دسترس صرف عام شہریوں تک ہے۔ احمد چنائے نے اعتراف کر لیا کہ پولیس ناکے دہشت گردوں کے خلاف موثر نہیں دہشت گردتیز رفتاری سے اپنا کام دکھا جاتے ہیں۔

احمد چنائے کا کہنا ہے کہ نائن ایم ایم پسٹل اور و ن ٹو فائیو موٹر سائیکلیں دہشت گردوں کے خاص ہتھیار ہیں۔ روزانہ دس سے پندرہ جنازے اٹھانے والے شہر مین آج بھی اسلحہ لائنس جاری کئے جا رہے ہیں۔ چیف سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے کراچی میں پولیس نفری بہت کم ہے۔ وفاق صوبائی حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو کراچی کے امن کے لئے مل کر بیٹھنا ہوگا۔