کراچی میں یوم سوگ کے بعد، بازار کھلنا شروع، ٹریفک معمول پر آگیا

Karachi Traffic

Karachi Traffic

کراچی (جیوڈیسک) کراچی متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پر یوم سوگ منایا گیا تاہم چار بجے کے بعد کراچی میں بازار کھلنا اور سڑکوں پر ٹریفک چلنا شروع ہوگئی۔

متحدہ قومی موومنٹ نے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے بیٹے سمیت قتل کے خلاف سندھ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان اور آج کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند کرنیکی اپیل کی تھی،جس کے باعث کل شام سے ہی دکانیں بند ہوگئی تھیں۔ ہفتے کوصبح سے ہی کراچی میں سوگ کی فضا قائم رہی۔

کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ اورسرکاری و نجی ادارے بند رہے، سندھ ٹیکنکل بورڈ ،وفاقی جامعہ اردو اور نجی جامعات کے تحت امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔ الطاف حسین اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پر امن یوم سوگ پر تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری سے اظہار تشکر کیا۔

اپیل کی کہ وہ چاربجے سے کاروباری مراکز کھول لیں، جس کے بعد شہر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے۔دکانیں، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر رواں دواں ہے۔