امریکہ میں ہزاروں افراد کی یوگا مشق

America

America

امریکہ کے ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں لوگوں نے سال کے سب سے بڑے دن کو ایک ساتھ یوگا کے آسن جما کر منفرد انداز میں منایا۔ ایک جگہ پر ہزاروں لوگ عموما جلسے جلوس اور ریلیوں کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں تاہم امریکہ کے ٹائمز اسکوائر پر سال کے سب سے بڑے دن کو انوکھے انداز میں منا نے کیلئے ہزاروں افراد نے اکٹھے ہو کر یوگا کیا۔

ہزاروں شہریوں نے ورزشی لباس میں جب ایک ساتھ یوگا شروع کیا تو منظر قابل دید تھا۔ صبح سویرے یوگا کرنے کی تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوگا کی کلاس نیشہریوں میں مختلف ورزشی دا پیچ سے آگاہی پیدا کی۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ یوگا کی تقریب کا مقصد لوگوں کو صحت مند زندگی کی طرف راغب کرنا ہے ۔