تلہ گنگ شہر میں جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر گلی بازار جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے

تلہ گنگ : تلہ گنگ شہرمیں جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر گلی بازار جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے ٹی ایم ا و تلہ گنگ نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر لیں شہریوں کا ٹی ایم او کے خلا ف احتجا ج کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میں تحصیل کونسل کے عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگ گئے۔

جب کہ گند ا پانی نالیوںسے باہر نکل کر سڑکوں اور بازاروں میں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا ٹی ایم او تلہ گنگ نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ ملک ظہیر ایڈووکیٹ، ملک تنو یر ایڈووکیٹ، ملک طارق ادلکہ، مجتبی احمد، زوار ملک، عمران، لیاقت، وسیم ،ند یم اوریا سرنے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

کہ تلہ گنگ میں گندگی اور گندھے پانی کی سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کریں تاکہ تاجر اور شہریوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے ورنہ ٹی ایم اے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔