انرجی بحران کے باوجود ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ

Textile

Textile

اسلام آباد (جیوڈیسک) انرجی بحران کے باوجود ملکی ٹیکسٹائل برآمدات بڑھ گئی۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ایکسپورٹ گیارہ ارب نوے کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں چھ فیصد اضافہ ہوا۔

پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں ملکی ٹیکسٹائل برآمدات نو ارب ننانوے کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود تھی۔ مئی کے ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ساڑھے پانچ فیصد اضافے سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر رہی۔