آئندہ 24 گھنٹوں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان

Weather

Weather

ملک کے میدانی علاقوں میں آگ برساتے سورج اور شدید حبس کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر شہروں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

ملک میں جاری بد امنی اور بارود کی گرمی نے شاید موسم کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں آگ برساتے سورج کی تپش اور جان نکال دینے والے حبس کا راج ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں شدید گرمی کے ساتھ لو چلنے کا بھی سلسلہ جاری ہے لاہور کی مشہور شاہراہیں سنسان دکھائی دیتی ہیں۔ آج لاہور میں درجہ حرارت اکتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مختلف شہروں میں شدید گرمی کے باعث ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا ہیاور لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کا یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس کے بعد مون سون کی بارشوں کے آغاز ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں دن کے اوقات سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ غروب آفتاب کے بعد ہوا چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ جاتا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہا سب سے زیادہ گرمی بھکر اور نور پور تھل میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔