کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کو پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے میں بری کر دیا۔ رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ اور ان کے دس ساتھیوں کے خلاف سی آئی ڈی پولیس نے قتل، جلاگھیرا، ہنگامہ بلوہ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت چار مقدمات درج کئے تھے۔
جن میں ارشد پپو قتل کیس سمیت تین مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت ہیں۔ پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج ساتھ شاہد چانڈیو کی عدالت میں زیرسماعت تھا جس میں عدالت نے شاہ جہان بلوچ اور دیگر ملزموں کی درخواست پر انہیں بیگناہ قرار دے کر بری کر دیا۔