ورلڈ ہاکی لیگ کوالیفائرز، پاکستانی ٹیم کا اعلان ہفتے کو ہوگا

Hockey League

Hockey League

ورلڈ ہاکی لیگ کوالیفائرزرانڈ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو کیا جائیگا۔ پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ اختررسول کی زیرنگرانی کراچی میں جاری ہے۔ وسیم احمد اورفرید احمد کی انجری کے باعث متبادل کھلاڑیوں کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

کوالیفائرز رانڈ انتیس جون سے جوہر بارو میں شروع ہورہا ہیجس میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ اے میں ارجنٹائن، جرمنی، جاپان اورکوریا۔گروپ بی میں پاکستان،میزبان ملائیشیا،جنوبی افریقہ اور انگلینڈ شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ ملائیشیا سے کھیلے گا۔ انگلینڈ سے تیس جون اور جنوبی افریقہ سے دو جولائی کو ٹکرا ہوگا۔ فائنل سات جولائی کو شیڈول کے مطابق ہو گا۔ فائنلسٹ ٹیمیں ورلڈ ہاکی کپ کیلئے کوالیفائی کرینگی جو اگلے سال ہالینڈ میں ہوگا۔