جھنگ سرگودھا روڈ پر بس نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ،2 افراد جاں بحق

Jhang

Jhang

جھنگ(جیوڈیسک)جھنگ سرگودھا روڈ پر بس نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ،جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ سرگودھا روڈ پر جھنگ سٹی بند کے قریب سرگودھا سے جھنگ آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس پر سوار عمران اور عثمان موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے دونوں رشتے دار تھے۔

ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال پہنچا یا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی اور بس کو تھا نہ سٹی جھنگ میں بند کر دیا گیا اور مقدمہ کے اندراج کے بعد کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔