نوشہرہ: بھائی نے بھائی ، بیوی اور بیٹا قتل کر دیا

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ کے علاقے بابا جی کلے میں بھائی نے بیوی، بھائی اور کم سن بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بابا جی کلے میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی مسما بصراج، بھائی اصلاح الدین پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ملزم کی بیوی، حقیقی بھائی اور تیرہ ماہ کا بیٹا اذان گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں مقتولین کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اصلاح الدین کی بیوہ مسما نفصہ کی رپورٹ پر تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔