منڈی بہاالدین: تیز رفتار منی ٹرک کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق

Mandi Buawledin

Mandi Buawledin

منڈی بہاوالدین میں تیز رفتار منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پھالیہ روڈ پر ہیلاں کے قریب نواحی گاوں کے رہائشی محمد حیات موٹر سائیکل پر اپنی بیوی اور چچا زاد بھائی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار منی ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس سے محمد حیات موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ اس کی بیوی اور چچا زاد بھائی پھالیہ اسپتال میں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔