کالا باغ ڈیم کا منصوبہ متنازعہ ہوگیا ہے ڈیم نہیں بنے گا، غوث علی شاہ

Ghous Ali Shah

Ghous Ali Shah

سندھ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے کہا ہے کالا باغ ڈیم نہیں بنے گا ڈیم کا منصوبہ متنازعہ ہوگیا ہے متنازعہ منصوبے پر وقت ضائع نہیں کرینگے وزیر اعظم نوازشریف واضح کہہ چکے ہیں کے کالا باغ ڈیم ملک کے لئے بہتر نہیں بھاشا ڈیم سمیت دیگر ڈیم بنائیں گے۔ سکھر میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن خصوصا سندھ میں جو انتخابات ہوئے ہیں ان پر تحفظات ہیں کیونکہ نہ تو وہ شفاف تھے اور نہ ہیں غیر جانبدار۔

انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مشرف کے ادوارمیں ملک میں کوئی بہتری نہیں ملک کو اس وقت سب سے برا مسئلہ بجلی کے بحران کو ہے۔گزشتہ حکومت نے پانچ سال میں ایک میگا واٹ بجلی بھی نہیں بنائی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت نواز شریف واحد لیڈر ہیں جن سے حالات کو بہتر کرنے کی امید ہے عوام تین ماہ میں نتایج دیکھیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بیرونی قرضوں پر نہیں خود پر یقین رکھتی ہے کوشش ہوگی ہے کم سے کم قرضے لیں۔