ضروری اشیا کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے, پرویز الہی

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

گجرات (جیوڈیسک) میں مختلف مقامات پر پارٹی رہنماں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا کہ بجٹ کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں ضروری اشیائے صرف باالخصوص کھانے پینے کی اشیاکی قیمتوں میں جو حالیہ اضافہ ہوا ہے اسے واپس لیا جائے اور قیمتوں کو بجٹ سے پہلے کی سطح پر لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری سے قبل ہی اشیاکے نرخ نمایاں طور پر بڑھنے سے غریب اور عام آدمی بہت پریشان ہے، انہوں نے متعدد ساتھیوں اور کارکنوں کے گھر جا کر ان کے انتقال کر جانے والے عزیز و اقارب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔