پاکستان نے پودے لگانے کا ریکارڈ بھارت سے چھین کر دوبارہ اپنے نام کرلیا

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) نے آٹھ لاکھ سینتالیس ہزار سے زائد پودے لگانے کا ریکارڈ بھارت سے چھین کر دوبارہ اپنے نام کر لیا۔ اس سے پہلے جولائی دو ہزار میں پاکستان نے پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں مینگروز کی شجرکاری میں آٹھ لاکھ سینتالیس ہزار دو سو پچھتر پودے لگاکر نیا عالمی رکارڈ قائم کردیا گیاہے۔

اس سے پہلے بھارت نے ایک ہی دن میں چھ لاکھ گیارہ ہزار پودے لگا کر یہ رکارڈ اپنے نام کیا تھا، آج محکمہ جنگلات کی جانب سے کیٹی بندر کے علاقے میں میگنروز کے آٹھ لاکھ سینتالیس ہزار دو سو پچھتر پودے لگا کربھارت کا ریکارڈ توڑ دیا گیا۔ پودے لگانے کے عمل میں محکمہ جنگلات کے تین سو رضاکاروں نے حصہ لیا۔

وزیر اعلی سندھ نیعالمی ریکارڈ بنانے پرمہم میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلی سند ھ کا کہنا تھا کارنامہ انجام دینے سے پاکستان کانام دنیا بھر میں روشن ہواہے۔ مینگروز سمندری موجوں اور سونامی کے خلاف قدرتی ڈھا ل اور جھینگے اور مچھلیو ں کی افزا ئش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔