جگموہن ڈالمیا آئی سی سی اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے

ICC

ICC

بھارتی (جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ کے قائم مقام صدر جگموہن ڈالمیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں وہ بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ آئی سی سی کا تین روزہ سالانہ اجلاس پچیس جون سے لندن میں شروع ہورہا ہے۔ بی سی سی آئی کے غیر فعال صدر این سری نیواسن کی جگہ بورڈ کے قائم مقام صدر جگموہن ڈالمیا آئی سی سی اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

کولکتہ میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے جگموہن ڈالمیا کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے کرپشن کو پاک کرنے کے لئے آئی سی سی نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ این سری نیواسن نے آئی پی ایل اسکینڈل میں داماد میاپن گوروناتھ کا سامنے سامنے آنے پر خود کو معاملے کی تحقیقات سے علیحدہ کر لیا تھا۔