پیسے کمانا مقصد نہیں، با مقصد فلمیں بنانا چاہتا ہوں : جان ابراہم

John Abraham

John Abraham

بالی وڈ (جیوڈیسک) کے نامور اداکار اور پروڈیوسر جان ابراہم کہتے ہیں کہ ان کی بنائی ہو ئی فلمیں اچھا بزنس نہ کر سکیں تو کوئی بات نہیں لیکن لوگوں کو بہت پسند آئیں گی۔ حال ہی میں فلم نگری میں دھوم مچانے والی فلم وکی ڈونر جان ابراہم کی پرو ڈیوس کردہ پہلی فلم تھی۔

فلم نے نہ صرف باکس آفس پر اچھا بزنس کیا بلکہ نیشنل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اب جان کی نئی فلمیں ہمارا بجاج، مدراس کیفے اور بنانا” ہیں۔ جان ابراہم کہتے ہیں کہ وہ با مقصد فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ جان کہتے ہیں کہ پیسے کمانا ان کا مقصد نہیں، وہ صرف لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے فلم سازی کرتے ہیں۔