ملک میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، کشمیر میں کہیں کہیں بارش متوقع

Heating Islamabad

Heating Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک بھر میں موسم گرما زوروں پر ہے۔گزشتہ روز بھی کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زائد ہی رہا۔ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ بھکر اور نور پورتھل میں 46 ، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 45، اسلام آباد میں 42 جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔