لاہور (جیودیسک) پولیس نے لکشمی چوک سے کالعدم تنظیم کے 6 کارکنوں کو شر انگیز مواد ور پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ لاہور پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ لکشمی چوک کے قریب کالعدم تنظیم کے کارکن سڑک پر لوگوں میں شر انگیر مواد تقسیم کر رہے ہیں۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پوسٹر اور پمفلٹ بھی برآمد کر لیے۔ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزمان کے خلاف 11 اے ٹی اے، 16 ایم پی او اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔