لاہور (جیوڈیسک) ریلوے کالونیوں میں بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت ریلوے نے کالونیوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت ریلوے نے ریلوے کالونیوں میں بجلی چوری پکڑنے کے لیے 7 ڈویژنوں میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیموں کو گھروں کے اندر لگے بجلی کے میٹر چیک کرنے کی اجازت ہوگی۔
وزیر ریلوے سعد رفیق نے بجلی کے میٹرز بھی کواٹروں سے باہر نکالنے کاحکم دیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واپڈا سے اکٹھی بجلی خرید کر ملازمین کو رعایتی نرخوں پر دی جاتی ہے۔ریلوے ملازمین کے لیے بجلی کی سبسڈی پر ماہانہ کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے۔ بجلی چوری کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
حکام کے مطابق ریلوے اراضی پر قائم کچی آبادیوں میں بھی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ریلوے کو حال ہی واپڈا کو سبسڈی کی مد 40 کروڑ روپے ادا کرنا پڑے ہیں۔