سرگودھا امپرومنٹ ٹرسٹ کی کارکردگی پر عدم اعتماد اور برہمی کا اظہار، میاں محمد شہباز شریف
Posted on June 23, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
سرگودھا : وزیر اعلی پنجاب، میاں محمد شہباز شریف نے 25سالوں سے حکومت پنجاب کی ماڈل ٹاون ہاوسنگ سکیم سرگودھا کے الاٹیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے تمام ذمہ دار محکموں کو ماڈل ٹاون سرگودھا کے ترقیاتی کام مکمل کرنے اور الاٹیوں کو قبضہ فراہم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کسی مہذب ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ عوام 25, 25 سال اپنے حقوق کو حاصل نہ کر سکے، ایسا کیوں ہوا؟ کس نے کیا؟ تمام ذمہ دار افسران کو ان بات کا جواب دینا پڑے گا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ اس کام میں سرکاری اہلکاروں نے بھی لوٹ کھسوٹ کا عمل جاری رکھا اور الاٹیوں کو ما سوائے پریشانیاں اور لے لو لات میں رکھا۔ ہر ذمہ دار فرد کو اس تاخیر کا حساب دینا پڑے گا اور سزاوں سے گزرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس نا انصافی کی خود پیروی کروں گا اور الاٹیوں کو فوری طور پر قبضہ فراہم کروں گا۔
انہوں نے پنجاب کی سرکاری مشینری اور کمشنر سرگودھا کو باور کروا کہ اس طرح کا ظلم اور زیادتی کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور الاٹیوں کو قبضہ فراہم کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب نے میڈیا کے ذریعے وصول ہونے والی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا کہ قوم اس طرح کے عوامل کو معاف نہیں کرتی اور اس عمل سے سرکار پر عوام کا اعتماد ختم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جہاں جہاں بھی عوام کے ساتھ نا انصافی ہو گئی میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کسی صورت کسی کو بھی معاف نہیں کروں گا۔
انہوں نے سرگودھا کے عوام اور اس رویے پر معذرت طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام عوام الناس کی بھلائی کا سبب بننا ہے نہ کہ ماڈل ٹاون سرگودھا جیسے واقعات اور نا انصافی کو فروغ دینا ہے۔ ماڈل ٹاون سرگودھا کی فوری ڈویلپمنٹ اور فوری قبضہ فراہم کیا جائے اور آج کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ہاوسنگ پروجیکٹ متعارف کروائے جائیں۔ چھت عوام کی بنیادی ضرورت ہے اس سلسلے میں پورے پنجاب میں نئی ہاوسنگ سکیمیں متعارف کر وائی جائیں گی۔
جس سے عوام کو آسودگی حاصل ہو۔ ماضی میں صرف روٹی، کپڑا اور مکان کے کھوکھلے نعروں سے عوام بے زار ہوئے اب وہ دور گیا اب عملی کام کا دور ہے جس سے پنجاب حکومت باخوبی آگاہ ہے۔ پنجاب میں موجودہ حکومت ایسے ترقیاتی کام کر رہی ہے جس سے ہماری حکومت کا ترا امتیاز رہے گا۔ پنجاب حکومت گوڈ گورنس کو فروغ دینا کی خواہاں ہے۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی۔وزیر اعلی نے پنجاب میں تمام زیر التواء ترقیاتی کاموں کو فوری مکمل کرنے کا حکم دیا۔