عوامی رہنمائی کے لئے قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ قائم کر دئے گئے ،آمد و رفت کے راستوں سے رکاوٹو کا خاتمہ یقینی بنا دیا گیا ہے، اسلم پرویز

کراچی : شاہ فیصل کالونی میں شب برات کے موقع پر قبرستانوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے حوالے سے خصوصی انتظامات، قبرستانوں کے اندر جھاڑیوں کی کٹائی کے ساتھ صفائی وستھرائی اور روشنی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے جرنیٹرز لگا دیئے گئے آج شام شاہ فیصل کالونی ے تمام قبرستانوں میں مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے گا شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کے قبروں پر آنے والی عوام کی رہنمائی کیلئے استقبالیہ کیمپ قائم کردیئے گئے جس پر سبیل اور فوری طبی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔

شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائم قبرستانوں کا تفصیلی دورہ کر کے شب برات کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سمیع الدین اور میونسپل کمشنر اشفاق ملاح کی خصوصی ہدایت پر شب برات کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کی قبرستانوں اور تمام عبادت گاہوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ قبرستانوں میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں عوامی سہولت کی فراہمی اور رہنمائی کے لئے قبرستانوں کے اطراف تمام رکاوٹوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔

گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے قبرستانوں کے باہر پارکنگ کا خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تمام قبرستانوں کے باہر شاہ فیصل زون کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں اسلم پرویز نے کہاکہ ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں بلا تعطل روشنی کی بحالی کے لئے خصوصی طور پر جرنیٹرز نصب کر دیئے گئے تاکہ شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کے قبروں پر آنے والوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے قبرستانوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے جاری ہے اور انشا اللہ آج شام شاہ فیصل کالونی کے تمام قبرستانوں، مساجد و امام بارگاہوں اور علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی اور روشنی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔