بھارت : سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی

India

India

ممبئی (جیوڈیسک) شمالی بھارت میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی، اتراکھنڈ میں بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی۔

حالیہ مون سون کو ساٹھ سال میں سب سے زیادہ تباہ کن قرار دیا گیا ہے۔ ریاست اتراکھنڈ میں اب تک چھ سو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ چالیس ہزار سیلابی پانی میں پھنسے ہیں، اتر پردیش اور ہریانہ میں بھی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔