لالہ موسی کی خبریں 23.06.2013

دس روز قبل تھانہ ڈنگہ کے علاقہ باگڑیانوالہ سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرا لیا گیا،
لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر)دس روز قبل تھانہ ڈنگہ کے علاقہ باگڑیانوالہ سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرا لیا گیا، اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق باگڑیانوالہ کے رہائشی سعودی عرب میں مقیم زمان اللہ کے کم سن بیٹے حماد کو دس روز قبل نامعلوم ملزمان نے اغواء کر کے بیس کروڑ روپے تاوان مانگ لیا تھا، پولیس نے سرتوڑ کوششوں کے بعد مغوی حماد کوزندہ بحاظت بازیاب کرا لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم پاکستان میں نواز شریف غازی ملک ممتاز قادری کی رہائی میں کردار اد کریں
لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی امیر غازی ثاقب شکیل جلالی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان میں نواز شریف غازی ملک ممتاز قادری کی رہائی میں کردار اد کریں۔ غازی ممتاز قادری کاکیس ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے انکو فوری طورپر باعزت رہا کیا جائے، موجودہ انتظامیہ اور عدلیہ کے سامنے تین پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا گیا۔ اس پاک سر زمین پر ہزاروں پاکستانیوں کو دہشت گردی کی نذر کرنے والے کالعدم تنظیموں کے سربراہ بالکل آزاد دندناتے پھر رہے ہیں انکو پوچھنے والا نہیں، اس حواکہ سے بھی ہمارا نقطہ نظر بھی یہ ہے کہ غازی ملک ممتاز قادری کو رہا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایم این اے مجاہد خان نے قومی اسمبلی میں گازی ممتاز قادری کی رہائی کیلئے آواز بلند کرکے مجاہدانہ کردار ادا کیا ہے، اس کے خلاف آواز بلند کرنے سے پہلے اگر دوسرے اراکین نہیں تو کم از کم پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ کو اپنے آبائو اجداد ک اخیال رکھنا چاہئے تھا، انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کو مجاہد خان کی تحریک کو بنیاد بنا کر غازی ممتاز قادری کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، انکے والد محترم میاں محمد شریف ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے میاں نواز شریف غازی ممتاز قادری کو رہا کرا کر اپنے والد محترم کی قبر کو تحفہ دے سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا بھرکی طرح آج لالہ موسیٰ میں شب برات مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی
لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) دنیا بھرکی طرح آج لالہ موسیٰ میں شب برات مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی،اس سلسلہ میں مختلف مذہبی تنظیموں نے شب بیداری کیلئے مساجد میں روحانی محافل کا اہتمام کیا ہے، فقہ جعفریہ کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ میں شب بیداری کیلئے پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے۔ مذہبی، سماجی حلقوں نے مقامی پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ شب برات کے موقعہ پر آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت اور استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔